چهارشنبه, سپتمبر 4, 2024
Homeانٹرنشنلمائیکرو سوفٹ سسٹم میں عارضہ، دنیا بھر میں انٹرنیٹ بند ہو گیا

مائیکرو سوفٹ سسٹم میں عارضہ، دنیا بھر میں انٹرنیٹ بند ہو گیا

واشنگٹن (ہمگام نیوز) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ‘مائیکروسوفٹ’ کے سسٹموں میں خرابی نے دنیا بھر کے ایوی ایشن، بنکاری، صحت اور نشریاتی سیکٹروں پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔

عارضے کے باعث برطانوی ٹیلی ویژن چینل ‘اسکائی نیوز’ جمعے کے روز نشریات نہیں دے سکا۔ چینل کی انتظامیہ کمیٹی کے سربراہ ڈیوڈ رہوڈس نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ “اسکائی نیوز آج صبح براہ راست نشریات نہیں دے سکا۔ ہم اپنے ناظرین سے معذرت چاہتے ہیں”۔

ملک میں صحت سیکٹر کا آن لائن اپائنٹمنٹ سسٹم بند ہے۔ ایڈنبرگ ایئر پورٹ پر آٹو میٹک کنٹرول سسٹم بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کے کارڈ ہاتھ سے چیک کئے گئے ہیں۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں پروازیں عارضی طور پر بند کر دی گئیں اور آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی میں اور میلبورن ایئر پورٹ پر بھی آن لائن کاروائیاں معطل ہو گئی ہیں۔

ہالینڈ کے شاہی ائیر پورٹ نے کثیر تعداد میں پروازیں ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شپہول اور اینڈہوون ایئر پورٹوں پر بھی پروازوں میں تاخیر اور التوا کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ ایکٹرہوک کے سلنگ لینڈ ہسپتال نے انٹرنیٹ صفحے سے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ گلوبل انٹرنیٹ ترسیل منقطع ہونے کی وجہ سے مقامی وقت کے مطابق دن ساڑھے 11 بجے تک ایمرجنسی مریضوں کے علاوہ ہر ایک کے لئے صحت کی خدمات معطل رہیں گی اور نئے مریض قبول نہیں کئے جائیں گے۔بعض ہسپتالوں میں آپریشن ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

فرانسیسی فضائی کمپنی ایئر فرانس نے بھی کمپیوٹر سسٹم بند ہونے کی وجہ سے بعض پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ملک میں ٹی ایف ون چینل سے لے کر روزنامہ لی فگارو تک متعدد نشریاتی ادارے انٹرنیٹ لوڈ شیڈنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔

یورپ کے سب سے بڑے تفریحی پارک ڈزنی لینڈ کے سائن بورڈوں پر انٹرنیٹ منقطع ہونے کے اشتہار دِکھائی دے رہے ہیں۔

ٹرکش ائیر لائنز THY بھی انٹرنیٹ عارضے سے متاثر ہونے والی کمپنیوں میں شامل ہے۔

THY کے پریس مشیر یحییٰ استون نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ انفارمیشن سسٹم میں خرابی کے باعث ٹکٹوں کی فروخت اور بکنگ سسٹم میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

تاہم مائیکروسوفٹ نے دوبارہ سے خدمات شروع کرنے پر سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ “صارفین، مائیکرو سوفٹ کے 365 پروگراموں اور خدمات سے استفادہ نہیں کر سکیں گے۔ ہم عارضے کے مکمل خاتمے کے لئے کام کر رہے ہیں”۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز