کابل (ہمگام نیوز) افغانستان کی معروف سیاسی شخصیت، صدر افغان اسمبلی آف گورنرز اور ولایت غور کے سابق گورنر ڈاکٹر عبداللہ ھوید نے سماجی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ماسکو میں ہونے والی افغان امن مزاکرات کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ ” کسی نے مجھ سے امریکہ روس پاکستان اور چائنا ملاقات کے بارے میں پوچھا کہ کیا یہ ملاقات امن لائے گی؟
تو میں نے کہا نہیں کیونکہ افغانستان میں امن کے بحالی کے ساتھ ہی پاکستان ، ایران اور وسطی ایشیاء ممالک کو پانی کے لئے بھاری رقوم کی ادائیگی کرنے پڑے گی۔ ہمیں پشتونستان کو پاکستان کی جارحیت سے آزاد کرنا ہوگا بلوچستان بھی آزاد ہوگا اور اس طرح ہمیں سمندر تک رسائی حاصل ہوگی۔
یاد رہے کہ کل افغان حکومت ، طالبان اور اہم ممالک بشمول امریکہ اور روس ماسکو میں جمع ہوکر افغان امن عمل کو آگے بڑھانے اور امن قائم کرنے کے لئے فریقین کے مابین ملاقات ہو رہے تھے۔