کابل(ہمگام نیوزڈیسک) بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق آج افغانستان میں پائیدار قیام امن کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کے لیے ماسکو میں کانفرنس ہوگی، کانفرنس میں روس، چین اورامریکہ کے نمائندے شریک ہونگے۔
کابل میں روسی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کانفرنس میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد شرکت کریں گے۔بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ سہ فریقی اجلاس افغانستان کے معاملے پر مذاکرات کاکوئی نیا فورم نہیں بلکہ یہ افغانستان میں قیام امن کےلیے پہلے سے جاری عالمی طاقتوں کی کوششوں کے فریم ورک کے تحت منعقد کیا جارہاہے۔