ماسکو( ہمگام نیوز ) روس کے دارالحکومت ماسکو میں وزارتِ دفاع کی ایک عمارت میں بدھ کی شام آگ بھڑک اٹھی ہے۔
روس کی خبر رساں ایجنسی تاس کی رپورٹ کے مطابق آتش زدگی کے بعد عمارت کے مختلف حصوں سے دھواں نکل رہا تھا اور شہری دفاع کا عملہ آگ پر قابو پانے کے لیے امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھا۔
فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔















