چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeانٹرنشنلماسکو پر ڈرون حملہ، بلند و بالا عمارت کو نشانہ بنایا گیا

ماسکو پر ڈرون حملہ، بلند و بالا عمارت کو نشانہ بنایا گیا

ماسکو( ہمگام نیوز) ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے بتایا کہ “روسی اینٹی ایئر کرافٹ یونٹس نے منگل کی صبح ماسکو کو نشانہ بنانے والے کئی ڈرون مار گرائے لیکن ایک ڈرون نے اسی بلند و بالا ٹاور کو نشانہ بنایا جس پر ہفتے کے شروع میں حملہ کیا گیا تھا۔

سوبیانین نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر لکھا، ’’ماسکو میں اڑنے کی کوشش کرنے والے کئی ڈرون طیارہ شکن حملے میں مار گرائے گئے‘‘۔

“ایک ڈرون نے ماسکو سٹی کمپلیکس کے اسی ٹاور کو نشانہ بنایا گیا جہاں پہلے حملہ کیا گیا تھا۔ اکیسویں منزل پر عمارت کی پیشانی کو نقصان پہنچا ہے۔ گلیزنگ 150 مربع میٹر سے زیادہ تباہ ہو گئی تھی۔”

سوبیانین نے کہا کہ “حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔”

ڈرون حملوں کی خبر کے ساتھ یہ اطلاع بھی سامنے آئی ہے کہ ماسکو کے ونوکوف بین الاقوامی ایئر پورٹ کو منگل کی صبح تھوڑی دیر کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

ریاستی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق ہنگامی سروسز نے کہا کہ “ونوکووف کو عارضی طور پر آمد اور روانگی کے لیے بند کردیا گیا اور طیاروں کا رخ دوسرے ہوائی اڈوں کی جانب کردیا گیا تھا،”۔تاس نے بعد میں اطلاع دی کہ ایئر پورٹ پر معمول کا کام دوبارہ شروع کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز