کوئٹہ (ھمگام نیوز) مائل بلوچ کی گرفتاری اور جھوٹے مقدمات کے خلاف حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی دھرنے کے شرکا سے مذاکرات ، دھرنا 24 گھنٹے کے لیے موخر کردیا گیا۔ دھرنے میں شرکا کا کہنا کہ پہلے بلوچستان میں مردوں کو جبری طور پہ لاپتہ کرتے تھے لیکن اب عورتوں اور بچوں کو بھی۔
آج بلوچ وومین فورم نے کوئٹہ کسٹم گائی خان چوک پہ بلوچ خواتین کی جبری گمشدگی اور ماھل بلوچ کی رہائی کیلئے صبح گیارہ بجے سے جاری روڑ بلاک تھا،
دھرنے میں بیٹھے شرکا نے کہا کہ اگر ماھل بلوچ کو رہا نہیں کیا گیا تو دیگر تنظیموں کے ساتھ مشاورت کے بعد احتجاج کے سخت سے سخت ترین قدم اٹھانے پہ مجبور ہوں گے۔