چهارشنبه, سپتمبر 4, 2024
Homeانٹرنشنلمتحدہ عرب امارات کی ثالثی، یوکرین اور روس کے درمیان 190 فوجی...

متحدہ عرب امارات کی ثالثی، یوکرین اور روس کے درمیان 190 فوجی قیدیوں کا تبادلہ

دبئی (ہمگام نیوز) روس اور یوکرین کے درمیان 190 فوجیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

روسی امور دفاع کے مطابق، یوکرین کے ساتھ فوجی قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا ہے ،مذاکرات کے نتیجے میں یوکرین نے روس کے 95 فوجی اسیر ماسکو روانہ کیے ہیں جس کے جواب میں یوکرین کو بھی اسی تعداد میں اس کے فوجی واپس کیے گئے ہیں۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسیروں کا یہ تبادلہ متحدہ عرب امارات کی ثالثی سے ممکن ہوا ہے۔

رہائی پانے والے فوجیوں کو علاج معالجے کی غرض سے ماسکو کے عسکری طبی معائنہ خانوں میں لانے کےلیے روسی فضائیہ کے طیاروں کا استعمال کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز