یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںمتنازع یوکرائنی خطے میں فوجی تربیت کا الزام غلط ہے : امریکہ

متنازع یوکرائنی خطے میں فوجی تربیت کا الزام غلط ہے : امریکہ

واشنگٹن(ہمگام نیوز)امریکی محکمہ دفاع نے یوکرائن کے متنازع زون میں یوکرائنی فوج کو تربیت دینے سے متعلق روسی فوجی حکام کے الزام کو لغو اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ۔عالمی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان کرنل اسٹیو وارن نے روسی الزام کے ردعمل میں اسے جھوٹ کی اعلیٰ سطح مثال قرار دیا۔روسی وزارت دفاع کے ترجمان، میجر جنرل آئگور کنشونوف نے الزام عائد کیا تھا کہ امریکی فوج اور یوکرائنی نیشنل گارڈ کے فوجی اس ہفتے یوکرائن کے مغربی علاقے لیویو ریجن کے شہر یاوریو میں مشترکہ تربیتی مشق کر رہے ہیں،امریکی فوجی اپنے ہم منصب فوجیوں کو شہروں میں لڑنے کی تربیت دے رہے ہیں۔ روسی نیوز ایجنسی کے مطابق انھوں نے کہا کہ ‘عوام کو یہ پریشانی ہے کہ وہ نیشنل گارڈ کے فوجیوں کو یہ تربیت دے رہے ہیں کہ وہ شہری ماحول میں کس طرح آپریشن کریں،جیسا کہ ٹی وی پر دکھایا جا رہا ہے یہ صرف لائیو ریجن کے یارو ٹریننگ گراونڈ میں نہیں ہو رہا، بلکہ براہ راست میری پول، سیور دونیٹسک، آرمیسک اور ولونوکیوف کے مقامات پر لڑائی کے علاقے میں بھی ہو رہا ہے ۔ –

یہ بھی پڑھیں

فیچرز