کوئٹہ: (ہمگام نیوز) محمد احسان 14 فروری 2020 کو قمبرانی روڑ کوئٹہ سے شام گئے سودا سلف لینے گھر سے نکلا اور ابھی تک واپس نہیں آیا۔
محمد احسان کی ہمشیرہ کا کہنا ہے کہ احسان ہمارا اکلوتا بھائی ہے جو ہمارے والدین کا ایک اکیلا ہی سہارہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے والدین محمد احسان کی جبری گمشدگی پر بہت پریشان ہیں، محمد احسان کی ہمشیرہ نے حکام سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ ان کے بھائی محمد احسان کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔