پیر, مئی 20, 2024
ہومخبریںمدینہ منورہ میں بس اور ٹرک میں تصادم سے 4 افراد جاں...

مدینہ منورہ میں بس اور ٹرک میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ریاض(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق جمعرات کو رات گئے مدینہ منورہ کی الحجرہ ہائی وے پر بس اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا کا بتانا ہیکہ بس میں40 سے زائد افراد سوار تھے اور حادثہ الیتمیٰ ٹاؤن کے نزدیک پیش آیا جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ حادثے کے نتیجے میں بس کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوگیا۔

حادثے میں معمولی زخمی ہونے والوں کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد دی گئی جب کہ دیگر شدید زخمیوں کو مدینے کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز