کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ایک ریاستی مخبر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ 22 جنوری کو سرمچاروں نے پسنی وارڈ نمبر 6 میں پاکستانی خفیہ اداروں کے گروہ لشکر خراسان کے نیٹ ورک کمانڈر انیل کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔ وہ بلوچ فرزندوں کے اغوا و شہادت میں براہ راست ملوث تھا۔ ان کے باقی کارندے بھی ہمارے نشانے پر ہیں۔ مذکورہ مخبر مقامی مذہبی شدت پسند ملا ذاکر اور حافظ سعید کا خاص کارندہ تھا، بلوچ عوام سے اپیل ہے کہ وہ ایسے بلوچ دشمن عناصر سے دور رہیں۔ ترجمان نے کہا کہ 21 جنوری کو فوج اور نیشنل پارٹی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے بی ایل ایف کے دو سرمچاروں دلشاد بلوچ اور واحد بلوچ کو مشکے منجو میں گھیر کر شہید کیا۔ ہم ان سرمچاروں کو بلوچ سرزمین کی دفاع و آزادی کی جنگ میں بیش بہا قربانیوں پر سرخ سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے آخری دن تک بلوچ سرزمین کی جد وجہدِ آزادی سے منسلک ہوکر اپنی جانوں کی قربانی دی ۔ 22 جنوری کو اسی علاقے میں فوجی آپریشن میں کئی گھر جلائے گئے، واپسی پر سرمچاروں نے قابض فوج کو گھیر کر کئی فوجی اہلکاروں کو ہلاک کیا۔ اس کے رد عمل میں پاکستانی جنگی ہیلی کاپٹروں اور کئی گاڑیوں میں سوار سینکڑوں اہلکاروں نے کئی علاقے کو گھیرے میں لے ،مگر وہ عام آبادی میں گھروں کوجلانے کے سوا کچھ نہیں کرسکے۔