شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںمراکشی بحریہ نے 203 تارکین وطن کو بچا لیا،18لاشیں برآمد

مراکشی بحریہ نے 203 تارکین وطن کو بچا لیا،18لاشیں برآمد

رباط (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق مراکش کی بحریہ نے 203غیرقانونی تارکین وطن کو بچا لیا جبکہ 18کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ مراکشی میڈیا کے مطابق مراکش کی بحریہ نے بحیرہ روم اور بحر اوقیانوس میں کرروائی کرتے ہوئے 203غیرقانونی تارکین وطن کو زندہ بچا لیا جبکہ18کی لاشیں برآمد کر لی گیئں۔نکالے گئے تارکیں کا کا تعلق سوڈان سے بتایا گیا ہے اور ان مین خواتین بھی شامل ہیں۔ بچائے گئے تمام افراد کوابتدائی طبی امداد کے بعد متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، شمالی افریقی ملک نے 2021میں 63,121غیر قانونی امیگریشن کی کوششوں کو ناکام بنایا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز