مردان (ہمگام نیوز) مردان نامعلوم مسلح افراد نے خواجہ سرا کی گاڈی پر فائرنگ کی ایک خواجہ سرا جانبحق ایک ساتھی زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ سرا موسیقی محفل سے واپس آرہے تھے کہ مردان میوزیم کے قریب خواجہ سراؤں کی گاڑی پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی جسکے نتیجے میں خواجہ سرا صادق عرف کوکونٹ موقع پر جانبحق ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی زخمی ہوگئے۔
خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں نامعوم افراد کی جانب سے پہلے بھی کئی مرتبہ خواجہ سراؤں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے.