شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںمزبند آپریشں: شہید تین بلوچ فرزندوں کی شناخت ہوگئی

مزبند آپریشں: شہید تین بلوچ فرزندوں کی شناخت ہوگئی

تربت (ہمگام نیوز) ٹیچنگ ہسپتال تربت میں لائی گئی آٹھ لاشوں میں سے تین کی شناخت ملا محمد کریم ولد شے محمد سکنہ گوبر مند، ھزاع ولد محمد سالح سکنہ گواک مند اور کپٹن منصور سکنہ بلوچ آباد مند کے ناموں سے ہوئیں۔

زرائع کے مطابق ان تین لاشوں کو ان کے قریبی رشتہ داروں نے شناخت کیا، تاہم دیگر 5 لاشیں اب تک شناخت نہیں ہو سکیں.

واضح رہے آج تربت ایف سی اہیڈ کوارٹر میں ہاٹھ لاشیں لائی گئیں جو بعد میں ایف سی نے لاشوں کو لیویز حکام کے حوالے کردیا.

 اسی دوران قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ یہ لاشیں کیچ کے علاقے مند میں ایک جھڑپ کے دوران شہید ہوئے۔

دوسری جانب پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے کیچ میں جوابی کارروائی میں 8 مسلح افراد کو مار دیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلح افراد کی جانب سے فوج پر حملہ کیا گیا تاہم بلوچستان میں سرگرم کسی بھی مسلح تنظیم کی جانب سے اب تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز