اتوار, جون 30, 2024
ہومخبریںمستونگ، ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ

مستونگ، ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ

مستونگ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے مستونگ میجر چوک کے قریب ایف سی کے چیک پوسٹ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ جو ایف سی کی چوکی میں جا گرا ہے.

ذرائع کے مطابق حملے کے بعد فورسز نے علاقے میں ناکہ بندی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

حملے میں فورسز کی طرف جانی نقصانات کے خدشات ہیں تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوا ہے۔

حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز