مستونگ (ہمگام نیوز) مستونگ کے دشت بابا ایریا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک 6 سالہ بچہ کھلے بور میں گر کر جانبحق ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق، آج صبح تقریباً دس بجے یہ واقعہ پیش آیا۔ بچے کے بور میں گرنے کی خبر ملتے ہی علاقہ مکینوں نے مل کر گھنٹوں کی محنت کے بعد بچے کی لاش کو نکالا۔ بچہ ایک افغان مزدور کا بیٹا تھا جو باغوں میں کام کرتا تھا۔
اس واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے زمینداروں اور زمین مالکان کے نام ایک اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں اُنہیں تنبیہ کی گئی ہے کہ اپنی زمینوں میں موجود ناکارہ اور کھلے بورنگز کو فوری طور پر بند کرنے کے انتظامات کریں، تاکہ مستقبل میں اس قسم کے مزید حادثات سے بچا جا سکے۔ اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا کہ آئندہ ایسے کسی حادثے کی صورت میں ذمہ داری زمین مالکان پر عائد ہوگی۔