شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںمستونگ، سات سالہ معصوم بچی لاریب کی قاتل والدہ نکلی

مستونگ، سات سالہ معصوم بچی لاریب کی قاتل والدہ نکلی

مستونگ ( ہمگام نیوز ) مستونگ کلی غزگی سے 7 سالہ لا پتہ بچی کیسں کا ڈراپ سین ، پولیس کی تفتیش کی وجہ سے گرفتار قاتل ماں کی نشاندہی اور اعتراف جرم پر پولیس نے 300 فٹ کے ٹیوب ویل سے معصوم بچی کی بوسیدہ لاش برآمد کر لیا۔

اب سات سالہ معصوم بچی لا ریب کی گمشدگی کا معمہ مل ہوگیا بچی گہری ٹیوب ویل بورنگ سے برآمد ہوگئی زمین پٹا نہ آسمان دیل بورنگ – گری قاتل ظالم والدہ نکلی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مستونگ محمد نعیم اچکزئی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رواں سال 23 مئی کو کلی غرگی مستونگ سے عبدالخالق ملازئی نامی شخص کی 7 سالہ بچی جو گھر کے قریب سے لاپتہ ہوگئی تھی ۔ بچی کے ورثاء کی جانب سے پولیس تھانہ میں اطلاعی رپورٹ ومقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے اس کیسں کا مختلف پہلو سے تفتیش کی ۔ دوران تفتیش متعددافراد کو گرفتار بھی کیا تھا تاہم کوئی کامیابی نہ مل سکی ۔

 

سیشن حج مستونگ مراد علی بلوچ اور جوڈیشل مجسٹریٹ سمیع اللہ بلوچ کی خصوصی احکامات اور کاوشوں سے تین روز قبل بچی کی والدہ سے تفتیش کی گئی جس میں معصوم بچی لاریب کی والدہ نے اقرار جرم کیا اور بچی کی نشاہدہی کر دی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ سمیع اللہ بلوچ کے سربراہی و نگرانی میں کلی غزگی میں انکے گھر کے قریب ٹیوب ویل کے گہرے بورنگ سے ٹرائی پارٹ کے زریعے لاپتہ معصوم بچی لاریب کی لاش کی باقیات برآمد کرلی گئی لاش کی باقیات کو ڈی این اے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ٹیم نے بچی کی والدہ کو تفتیش کے لیے حراست میں لے کر سٹی منتقل کی تھی اور دوران تفتیش بچی کے قاتل والدہ نے اپنی جرم کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ انھوں نے گھ یلو رنجیشیں و دیگر معاملات سے تنگ کر اپنی 7 سالہ لخت جگر کو خود اپنی ہاتھوں سے گھر کے قریب 300 فٹ کے بور میں گرا دی ۔ قاتل والدہ کی انکشاف کے بعد پولیسں اور ریسکیو ٹیموں نے 3 دن تک مسلسل کوششوں کے بعد آج ٹرائی پارٹ کی مدد سے بچی کی لاش کی باقیات جوتے وغیرہ کو تین سوفٹ کے کنویں سے نکالنے میں کا میاب ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز