مستونگ(ہمگام نیوز ) مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں گزشتہ روز قابض پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملے کے بعد دوبارہ تاحکمِ ثانی کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
کرفیو 23 اگست کو صبح 7 بجے سے لاگو ہوا، جس کے تحت نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہے، انتظامیہ نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قابض پاکستانی فورسز کے فورسز کے قافلے پر حملے کے بعد علاقے کھڈکوچہ میں دوسری بار تاحکمِ ثانی کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرفیو کا اطلاق آج صبح 7 بجے سے ہو چکا ہے، جس کے تحت کھڈکوچہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہ
ے۔


