سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںمستونگ:پولیس نے صرف شک کی بنیاد پردو افراد کو فائرنگ کرکے قتل...

مستونگ:پولیس نے صرف شک کی بنیاد پردو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

مستونگ(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر مستونگ میں ریاستی پولیس اہلکاروں نے دو افراد کو صرف شک کی بنیاد پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام چار بجے نزد نیو بس اڈا پولیس کے اہلکار شہر میں چیکنگ و تلاشی میں مصروف تھے کہ اسی دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو پولیس نے روک کر تلاشی لینے کی کوشش کی، دونوں موٹر سائیکل سوار پولیس کے خوف سے جان بچانے کی کوشش میں بھاگ گئے۔جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے ان کا پیچھا کر کے پکڑنے کی کوشش کی،اس دوران ان کی ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی۔جس میں پولیس اہلکار کے سر میں پھتر لگنے سے معمولی زخم آئے۔جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کرکے ان کو قتل کردیا،جس میں ایک کا نام شمس الدین ولد نورمحمد سکنہ سپیزنڈ دشت کے علاقے سے ہوئی جبکہ دوسرے شخص کا نام معلوم نہ ہوسکا۔ مقامی ذرائع کے مطابق پولیس نے جب ان جانبحق افراد کی تلاشی لی تو ان سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوا، دونوں افراد غیر مسلح پائے گئے۔

دونوں افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ منتقل کردیا اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز