Homeخبریںمستونگ:کردگاپ میں فوجی آپریشن ، بڑی تعداد میں علاقے میں فوج داخل

مستونگ:کردگاپ میں فوجی آپریشن ، بڑی تعداد میں علاقے میں فوج داخل

مستونگ (ھمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق مستونگ کے علاقے کردگاپ میں فوجی آپریشن کی اطلاعات ہیں علاقے سے ذرائع کے مطابق اب سے تھوڑی دیر پہلے کردگاپ میں پیدل فوج کی بڑی تعداد داخل ہوئی ہے، علاقے میں نیٹ کی بندش کی وجہ سے مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ڈیڈھ ماہ سے علاقے میں فورسز کی گولہ باری سے اب تک پانچ افراد جاں بحق ہوئے ہیں، علاقے میں گولہ باری اور فورسز کے آپریشن کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔

Previous article
مسقط: عمان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے تعاون سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کے لیے ایک عارضی ٹرانزٹ کوریڈور قائم کر رہا ہے۔ عمان کے میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون کے احترام اور آبنائے ہرمز میں بلا معاوضہ اور محفوظ بحری آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ بیان کے مطابق مجوزہ راہداری استعمال کرنے والے تمام تجارتی اور دیگر بحری جہازوں کو انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے ساتھ رابطہ اور ضروری ہم آہنگی کرنا ہوگی تاکہ بحری نقل و حمل محفوظ انداز میں جاری رہ سکے۔ عمانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ خطے میں حالیہ کشیدگی کے بعد عالمی بحری تجارت کے تحفظ اور سپلائی چین کو مستحکم رکھنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ معاہدے کی خلاف ورزی پر ایران نے دوبارہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کردیا امریکا نے آبنائے ہرمز میں ایران پر عائد بحری ناکہ بندی ختم کردی آبنائے ہرمز سے تیل سے بھرے جہازوں کی محفوظ آمدورفت شروع ہوگئی؛ ٹرمپ کا دعویٰ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے روزانہ بڑی مقدار میں خام تیل، قدرتی گیس اور دیگر تجارتی سامان دنیا کے مختلف حصوں تک پہنچایا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے اس آبی راستے کی صورتحال عالمی توانائی منڈیوں اور بین الاقوامی تجارت پر براہ راست اثر ڈالتی ہے۔ The Sultanate of Oman, in coordination with IMO is providing a shipping transit corridor in the Strait of Hormuz. pic.twitter.com/6MVVLmVjRN ماہرین کے مطابق عمان اور آئی ایم او کی جانب سے یہ اقدام بحری سلامتی میں اضافے اور عالمی تجارتی جہازوں کے اعتماد کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب مشرق وسطیٰ کی صورتحال عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
Next article
یہ بھی پڑھیں

فیچرز