مستونگ (ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ مستونگ مرکزی شہر میں واقعہ الحبیب بینک کو نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ لیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واردات دن دہاڑے کی گئی، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ملزمان اسلحہ کے زور پر بینک میں داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بنا کر کیش لوٹ کر فرار ہو گئے۔
واردات کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔
تاحال پولیس کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا ملزمان کی گرفتاری سے متعلق باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے تاکہ واردات میں ملوث عناصر کی شناخت ممکن بنائی جا سکے۔ بینک انتظامیہ اور پولیس کے درمیان مشاورت جاری ہے۔
بینک ڈکیتی کی اس واردات پر شہری حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ تحصیل کے عین سامنے بینک کو لوٹ لینا انتظامیہ کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے۔


