مستونگ ( ہمگالم نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کےعلاقہ مستونگ کلی سفید بلندی میں سی ٹی ڈی نے چھاپہ مار کر 4 افراد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کے درمیانی شب کاونٹر ٹررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی  کے اہلکاروں نے کلی سفید بلندی پر دھاوا بول کر گھر گھر تلاشی لینے کے موقع پر نیشنل پارٹی کے سئینر رہنماء و سابق یوسی چیرمین عبدالظاہر بنگلزئی انکے کزن سمیت چار افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ۔

 لواحقین نے کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کی جانب سے  ہمارے گھروں کے علاوہ دیگر گھروں میں بھی گھس کر تلاشی لی گئی تھی ،مگر دوران کاروائی چیرمین ظاہر بنگلزئی سمیت دیگر  کو بغیر کسی وجہ کے گرفتار کر کے لاپتہ کیاگیا یے ۔

 انھوں نے کہا کہ ہمارے بے گناہ لوگوں کی غیر قانونی گرفتاری و لاپتہ کرنے سے ہمارے خاندانوں کے تمام لوگ انتہائی پریشان اور تکلیف دہ حالات سے گزر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چیرمین ظاہر بنگلزئی سمیت چاروں افراد کی بخیریت رہائی کو یقینی بنائیں۔

بصورت دیگر ہم متاثرین اپنے پیاروں کی رہائی کے لیے آج صبح مستونگ شہر کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنا دے کر روڈ کو غیر معینہ مدت کے لیے بلاک کرنے پر مجبور ہونگے۔