مستونگ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کردگاپ سے ڈھائی سال قبل 4 دسمبر 2016 کو فٹ بال گراونڈ سے اغوا ہونے والا نوجوان شعیب سرپرہ آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق شعیب سرپرہ سمیت دیگر نوجوانوں کے جبری گمشدگی کے کیخلاف علاقے کے خواتین نے کوئٹہ ،تفتان آر سی ڈی شاہراہ پر دھرنا دیکر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔ شعیب احمد سرپرہ کو دیگر تین فٹبالرز نوجوانوں مشتاق سرپرہ، ابوبکر حسرت اور غلام رسول سرپرہ کے ہمراہ فٹ بال گراونڈ سے فورسز اور سادہ کپڑوں میں ملبوس مقامی ڈیتھ اسکواڈ نے حراست میں لیکر فوجی کیمپ منتقل کردیا تھا جبکہ بعد میں دیگر تین نوجوان مختلف اوقات میں بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے لیکن شعیب سرپرہ آج بازیاب ہوگئے ہیں –