مستونگ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے کل رات 2 بجے کے قریب مستونگ کے علاقہ کلی عزیز آباد سے ایک شخص کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
مذکورہ شخص کی شناخت اورنگزیب ولد محمد عمر محمد شہی کے نام سے ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ قابض پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگی کے عمل کافی تیزی اور شدت لائی ہے۔ خاص کر اب تک مستونگ سے پانچ نوجوانوں کی جبری گمشدگی کے اطلاعات موصول ہوتے آرہے ہیں جو کہ انتہائی تشویشناک صورتحال کا مظہر ہے۔
اورنگزیب کے اہل خانہ نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں سے ماورائے قانون حراست اور جبری گمشدگی کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل۔


