مستونگ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔
تفصیلات کے مطابق گذستہ شب مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں الحسن ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
مقتول کی شناخت کیعلی اکبر کے نام سے ہوئی ہے تاہم مسلح افراد واقعہ کے بعد جاہ وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق شیخڑی سے ہے جو ہیاور کھڈکوچہ میں سیب کے باغات میں بزگری کررہا تھا، قتل کی وجہ تاہم معلوم نہ ہوسکی۔