ستونگ ( ہمگام نیوز ) موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مستونگ میں قومی شاہراہ پر چوتو کے مقام پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پرجانبحق جبکہ دو بچے زخمی۔
تفصیلات کے مطابق مستونگ میں قومی شاہراہ پر چوتو کے مقام پر پک اپ گاڑی میں سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے نوشکی کے رہائشی نظام جمالدینی ولد حاجی حسین موقع پر جانبحق جبکہ ان کے دو بچے حضرت اللہ اور مدثر بھی حادثے میں زخمی ہوئے۔
لاش اور زخمی بچوں کو نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں بچوں کی حالت بہتر بتائی جاتی ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ نوشکی میں جاری جمالدینی قبیلہ کے دو زیلی شاخ کرم زئی اور امیرزئی کے آپسی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔
دشمنی کی ابتداء مقتول نظام جمالدینی کے بیٹے اسفند جمالدینی کے قتل سے ہوئی۔ اور چند روز قبل قتل ہونے والے آفتاب جمالدینی بھی ایسی دشمنی کا شکار بنے تھے ۔