یکشنبه, اکتوبر 20, 2024
Homeخبریںمستونگ مسلح ڈاکووں نے موٹرسائیکل چیننے کےدوران مزاحمت پرعبدالباقی کو گولی مارکرقتل...

مستونگ مسلح ڈاکووں نے موٹرسائیکل چیننے کےدوران مزاحمت پرعبدالباقی کو گولی مارکرقتل کردیا

مستونگ (ہمگام نیوز) نیوبس اڈہ میں مسلح ڈاکووں نے موٹرسائیکل چیننے کےدوران مزاحمت پر ایک نوجوان عبدالباقی کو گولی مارکرقتل کردیا۔لواحقین کی لاش کےہمراہ ڈپٹی کمشنرہاوس کے سامنے مین شاہراہ کو 6گھنٹے سے زائددھرنااور ٹریفک کیلئے بلاک کردیا ۔مقامی انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان مزاکرات کے بعدملزمان کو 48 گھنٹوں میں گرفتارکرنےکی مہلت۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علی الصبح نوبجے کےوقت کلی پدہ مستونگ کے رہائشی نوجوان عبدالباقی جوبازار جارہاتھے جسے مسلح راہزنوں نے نیو بس اڈہ عزیزآباد کےقریب موٹرسائیکل چیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر مسلح افرادنے فائرنگ کردی جو کہ گولی مقتول کے دل میں لگنے سے موقع پر جانبحق ہوگیا۔اورملزمان مقتول کے موٹرسائیکل کو چین کرجائے واردات سے فرارہوگئے۔فوری طور پر مقتول کی لاش کو سول ہسپتال مستونگ منتقل کرنے کےبعدورثاہ کے حوالے کیاگیا۔ورثا نے لاش کولے کر احتجاجا ڈپٹی کمشنر ہاوس کے سامنے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر رکھ کر دھرناشروع کیا۔اور بازار میں بھی مکمل شٹرڈاون ہڑتال کی گئی ۔مین شاہراہ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لائینیں لگ گئی۔اس دھرنے میں مستونگ سے سابق صوبائی وزیر نواب محمد خان شاہوانی، میراقبال زہری سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے مقامی رہنماء وکارکنان اور عام عوام نے سینکڑوں کی تعداد میں شامل ہوئے ۔ڈی سی ہاوس کے سامنے کوئٹہ کراچی روڈ پر دھرنا 6 گنھٹوں سےزیادہ جاری رہا جس سے سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئی ۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے مظاہرین سے مزاکرات کیئے۔ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری کا سابق ایم این اے و بنگلزئی قبیلہ کے سربراہ سردار کمال خان بنگلزئی و دیگرسے کامیاب مزاکرات ہوئے اور آئی جی پولیس بلوچستان اور کمشنر قلات ڈویژن کی جانب سے ڈی پی او ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سٹی کو 4دسمبر تک تبادلہ اور 48 گھنٹوں کے اندر مقتول کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی گئی جس کے بعد مظاہرین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا۔واضع رہے کہ مستونگ شہر میں گزشتہ چند مہینوں سے راہزنی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیاہے لوگ گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہیں۔آئے روز بازار میں دکانداروں کودن دہاڑے لوٹاجارہاہے۔اور انتظامیہ چوروں کے خلاف کاروئی کرنے میں ناکام رہاہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز