یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںمستونگ: نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جان بحق

مستونگ: نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جان بحق

مستونگ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے بس اڈہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔

نقصلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے بس اڈہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق جاں بحق نوجوان کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہی۔

واقعہ افطاری سے کچھ ہی دیر قبل پیش آیا۔جاں بحق نوجوان کی شناخت محمد عاصم ولد غلام مصطفی علیزئی کے نام سے ہوگئی ہے۔

فائرنگ کے واقعے میں نوجوان شدید زخمی ہوا تھا جس کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

پولیس انتظامیہ واقع کے متعلق مزید تفتیش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز