مستونگ پی ایچ ای اور کیسکو کی غفلت و لاپروائی۔ کلی عزیز آباد میں گزشتہ 5 روز سے پینے کی پانی نا پید
مستونگ(ہمگام نیوز) تفصیلات کے مطابق محکمہ PHE مستونگ اور کیسکو حکام کی لاپروائی اور آپس کے چپقلش کی وجہ سے کلی عزیز آباد مستونگ کے آبنوشی ٹیوب ویل کی بجلی منقطع کرنے کی وجہ سے کلی عزیز آباد کے سینکڑوں گھرانے گزشتہ پانچ روز سے پینے کی پانی کے ایک ایک بوند کے لیے ترس رہے ہے۔۔ علاقہ مکینوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔۔ عزیز آباد کے مکینوں پانی کے لیے ٹینکروں کا سہارا لے رئے ہیں،