مستونگ ( ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان مستونگ قابض پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کی دھرنا نویں دن گرگاپ کے مقام پر جاری رہا۔
آج بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بی وائی سی کے مرکزی رہنما کامریڈ بیبرگ بلوچ و دیگر نے شرکت کر کے لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔
اس موقع پر دھرنے سے ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ ، بیبرگ بلوچ ، لاپتہ افراد کے لواحقین نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر بی وائی سی مستونگ کے زون کے عہدیداران و کارکنان بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔