جمعه, جنوري 10, 2025
Homeخبریںمشکے، کے 3بلوچ فرزند پاکستانی ٹارچر سیلوں سے بازیاب ہوگئے

مشکے، کے 3بلوچ فرزند پاکستانی ٹارچر سیلوں سے بازیاب ہوگئے

کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلو چستان سے قابض پاکستانی فوج کے ٹارچر سیلوں سے دو بلوچ فرزند بازیاب ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مشکے کے علاقے گورجک کے رہائشی تاج محمد ولد ابراہیم،سلطان ولد محمد کریم پاکستانی فورسز کی تشدد خانوں سے بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔
ادھر سولیر سے اطلاعات کے مطابق بشیر ولد شیر محمد سکنہ ٹوبہ سولیر ریاستی ٹارچر سیلوں سے بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔انسانی حقوق کے ادارے اور سوشل ایکٹوسٹ پاکستانی فوج کے ٹارچر سیلوں میں بند باقی ماندہ ہزاروں بلوچ اسیران کی جبری اغوا کے خلاف سچائی کی آواز بن کر ان کی باحفاظت رہائی میں اپنا کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز