جمعه, جنوري 10, 2025
Homeخبریںمشکے:تین بلوچ فرزند پاکستانی ٹارچر سیلوں سے بازیاب ہوگئے

مشکے:تین بلوچ فرزند پاکستانی ٹارچر سیلوں سے بازیاب ہوگئے

مشکے(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز کے جبری طور پر اغوا شدہ 3 بلوچ فرزند بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق 25دن قبل مشکے نوکجو سے قابض پاکستانی فوج نے مینگل ولد نبی بخش ،سراج ولد ستاراوررشید ولد رحمت نامی تین افراد کو زبردستی حراست میں لیکر جبری طور اغوا کیا تھا جو کہ گذشتہ شب بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں ۔قابض پاکستانی فورسز نے مقبوضہ بلوچستان میں دو دہائیوں سے مسلسل اسی قسم کی جبری اغواکاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہیں۔جس کے نتیجے میں ہزاروں لوگ ان کے ٹارچر سیلوں موت و زندگی کی کشمکش میں جی رہے ہیں۔انسانی حقوق کے عالمی ادارے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ان بلوچ اسیران کی رہائی میں اپنی کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز