شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںمشکے اور حب میں فائرنگ، دو افراد قتل

مشکے اور حب میں فائرنگ، دو افراد قتل

آواران+مشکے( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق مشکے میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا ـ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کےعلاقے تحصیل مشکے میں پیر کی صبح گجر بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ماسٹر منظور احمد ساکن کُچ مشکے جاں بحق ہو گیا ، واقع کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔

دریں اثناء مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق حب میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقےحب چوکی ساکران روڈ 04 نمبر نالی کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان شعیب ولد عبدالغفور جاں بحق ہو گیا ، ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوان کو کراچی سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز