مشکے (ہمگام نیوز): مقبوضہ بلوچستان کے علاقے آواران، مشکے میں گزشتہ شب قابض پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر نوجوان قادر بخش کو جبری طور پر اغوا کیا، اور چند گھنٹوں بعد ان کی گولیوں سے چھلنی لاش پھینک دی گئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق ریاستی اہلکار بغیر کسی وارنٹ کے گھر میں داخل ہوئے، قادر بخش کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
چند گھنٹوں بعد قادر بخش کی لاش علاقے میں پھینکی گئی، جس پر گولیوں کے نشانات واضح تھے۔
یاد رہے کہ یہ واقعہ ریاستی اداروں کی جانب سے ماورائے عدالت قتل کی جاری پالیسی کا تسلسل ہے، جس کا نشانہ مسلسل بلوچ نوجوان بن رہے ہیں۔


