مشکے (ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ مشکے میں قابض پاکستانی فورسز نے زیر حراست شخص کو قتل کرکے لاش ورثاء کے حوالے کردیا ۔ بتایا جارہاہے کہ قابض فورسز نے 22 فروری 2025 کو کریم جان ولد عظیم کو کیمپ بلاکر بعد ازاں لاپتہ کردیا ۔اور گزشتہ روز انکے لواحقین کو کیمپ بلاکر لاش حوالے کردیا ۔
اہخانہ کے مطابق اس سے قبل بھی انہیں 2023 میں فورسز نے حراست میں لیا تھا اور آٹھ ماہ تک شدید اذیت کا نشانہ بنانے کے بعد رہا کیا تھا۔ اس بار وہ دوبارہ بازیاب نہ ہو سکے اور ماورائے عدالت قتل کا نشانہ بن گئے ۔
انھوں نے کہاہے کہ ہمیں انصاف چاہئے، ہمیں بتایا جائے کہ ان کا گناہ کیاتھا پانچ ماہ گمشدگی کا نشانہ بنانے بعد قتل کردیا گیا ۔


