جمعه, نوومبر 22, 2024
Homeخبریںمشکے میں ریاستی مخبر کوہلاک کیا۔بی ایل ایف

مشکے میں ریاستی مخبر کوہلاک کیا۔بی ایل ایف

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ مشکے کے علاقے نوکجومیں ریاستی فورسز نے عام آبادی پر حملہ کر کے گھروں کو جلایا ،واپسی پر سرمچاروں نے قابض ریاستی فورسز کے قافلے پر راکٹوں ،خود کار و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔اس کے علاوہ مشکے میں ایک اہم ریاستی مخبر بشیر ولد رسول بخش کو ہلاک کیا وہ بلوچ آزادی پسندوں کی مخبری اور کئی آپریشنوں میں ملوث تھا۔ایسے عناصر کو ہم پہلے بھی تنبیہ کر چکے ہیں کہ وہ ریاستی آلہ کار بن کر بلوچ قومی آزادی و آزادی پسندوں کے خلاف کام سے اجتناب کریں ، انہیں ایک مرتبہ پھر خبردار کرتے ہیں کہ وہ اپنی کرتوتوں سے باز آئیں ،ایسے تمام ریاستی مخبر نشانے پر ہیں انہیں عبرت ناک سزا دی جائے گی۔مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز