کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ9فروری کی شام بوقت ساڑھے پانچ بجے سرمچاروں نے آواران کے علاقے مشکے میں میانی قلات کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
جبکہ 8فروری کوضلع کیچ کے علاقے تمپ ملانٹ میں سرمچاروں نے اے ون اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملہ کیا۔
ان حملوں کے نتیجے میں فوج کوجانی ومالی نقصان پہنچا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ دونوں حملوں کی ذمہ داری بی ایل ایف قبول کرتی ہے اوربلوچستان کی آزادی تک دشمن فورسز حملے جاری رہیں گے۔