دوشنبه, دسمبر 23, 2024
Homeخبریںمشکے و کولواہ میں پاکستانی فوج پر حملہ کرکے 9 اہلکار...

مشکے و کولواہ میں پاکستانی فوج پر حملہ کرکے 9 اہلکار ہلاک کیے: بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ2 جولائی پیر کے روز بی ایل ایف کے سرمچاروں نے مشکے میں بنڈکی اور تنک کے درمیان پاکستانی فوج کی تین گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ حملے میں 8 فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ حملے میں ایک گاڑی ناکارہ ہوا۔ ناکارہ گاڑی میں سوارتمام فوجی اہلکاروں کی بندوقیں بھی ضبط کر لی گئیں۔ حملے کے بعد تین گن شپ ہیلی کاپٹر مشکے آرمی کیمپ پہنچ گئے ہیں۔

خدشہ ہے کہ ماضی کی طرح ایک دفعہ پھر حواس باختہ پاکستانی فوج آپریشن کرکے عام لوگوں کو نشانہ بنائے گی۔ ان میں سے ایک ہیلی کاپٹر حملے کی جگہ پر پہنچ گئی ،مگر اس سے پہلے زمینی فوج کو بھاگنے پر مجبور کرکے سرمچار اپنے محفوظ ٹھکانوں میں پہنچ گئے ہیں۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ پیر2 جولائی ہی کو کولواہ میں شاہ باتیل زیارت کے قریب سرمچاروں نے پاکستانی فوج پر اْس وقت حملہ کیا جب وہ ایک نئی چوکی تعمیر کرنے کی غرض سے یہاں پہنچے تھے۔ حملے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز