مشکے( ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے مشکے کے علاقے تنک میں بربریت کرتے ہوئے نو بلوچ فرزندوں کو جبری طور پر اغواء کر لیا ہے، پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری طور پر اغواء ہونے والے بلوچ فرزندوں کی شناخت نصیر ولد خان محمد، مشرف ولد نصیر، خان محمد ولد باغی، گلاب ولد سھراب،نیکسال ولد جمعہ،محمد عمر،بہرام ولد علی جان،گلاب ولد محمد عمر اور رستم کے ناموں سے ہوگئی ہیں.
علاقائی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء بلوچوں کا تعلق آواران کے پہاڑی علاقے پسہیل چوٹوک سے تھا جہاں 2012 کو ظالم اور جابر پاکستانی فورسز نے جنگی ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کرکے مذکورہ خاندان کے 7 افراد کو شہید کر دیا تھا جس کی وجہ سے وہ اپنا آبائی علاقہ چھوڑ کر مشکے آئے تھے.