سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںمشکے: پاکستان آرمی کا بلوچ خواتین و بچوں پہ تشدد

مشکے: پاکستان آرمی کا بلوچ خواتین و بچوں پہ تشدد

کوئٹہ (ہمگام نیوز)مشکے میں پاکستانی آرمی کی آپریشن ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کی سر براہی میں تیسرے روز بھی آپریشن جاری ،راگے کے علاقے گرائی میں پاکستانی آرمی کے اہلکاروں نے آبادی پر حملہ کرکے گھروں کو نذر آتش کیا ،محمد آصف نامی شخص کے گھر پر حملہ کر کے اس کے کی والدہ بی بی حاجرہ ،انکی زوجہ نذیرہ ،ہمشیرہ کشور اور ان کے بھائی واصی کے زوجہ فرزانہ کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر ان کے ہاتھ پاؤں توڑ دیئے جبکہ گھر میں موجود چار خواتین کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز رویہ رکھ کر او ر ان کے بال کاٹ ڈالے ،راگے اور گردونواح میں فوجی کی بڑی تعداد موجود ہے اور پورا علاقہ فورسز کے محاصرے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز