مشہد (ہمگام نیوز) ایران میں جاری ملک گیر احتجاجات کے خلاف 19 جنوری 2026 کو شام کے وقت قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک 11 سالہ بلوچ بچہ جابحق۔
ذرئع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت حذیفہ ولد حیدر کے نام سے ہوئی ہے، وہ زاہدان کا رہائشی اور مشہد میں مقیم تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حذیفہ رات تقریباً 9 بجے گھر سے صرف روٹی لینے کے لیے نکلا تھا، جب شہرک رجائی، کوچہ حر 13 میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔ گولی اس کے دل کے نیچے سینے میں لگی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔


