
مشہد(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق
بروز جمعرات کو مشہد کی وکیل آباد جیل میں دو افغان شہریوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرتے ہوئے انہیں پھانسی دے دی گئی جو کہ منشیات کے الزام میں قید تھے ۔
ان دو افغانوں کی شناخت 22 سالہ محمد شاہ اچکزہی اور 24 سالہ رحیم اچکزہی، جو کہ افغانستان کے صوبہ فرح سے ان کا تعلق بتایا گیا ہے ۔
دستیاب ذرائع کے مطابق محمد شاہ اور رحیم کو 2022 میں مشہد میں منشیات سے متعلق الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی ۔