چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںمشہد کی وکیل آباد جیل میں مزید 2 بلوچ قیدیوں کو پھانسی...

مشہد کی وکیل آباد جیل میں مزید 2 بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی ہے.

مشہد ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق یکم مئی کو فجر کے وقت مشہد کی وکیل آباد جیل کے حکام نے دو بلوچ قیدی کے سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا ہے ۔

پھانسی پانے والے قیدیوں کی شناخت 38 سالہ حسین واحدی ریکی ہے جو کہ شادی شدہ اور زاہدان کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔

جبکہ آج بروز بدھ ایک اور بلوچ قیدی نور احمد زاروزہی نہتانی نامی ایک بلوچ شہری مشہد کی وکیل آباد جیل میں پھانسی دی گئی ہے جو کہ زاہدان کا رہائشی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق حسین کو مشہد انٹیلی جنس فورسز اور وکیل آباد جیل کے عملے کی موجودگی میں گارڈ جج کے علم میں لائے بغیر پھانسی دی گئی، جب کہ ان کی سزائے موت میں ایک درجے کی کمی کردی گئی تھی ۔

واضح رہے کہ اس شہری کی پھانسی سراوان میں مسلح افراد کے ہاتھوں سراوان انٹیلی جنس پولیس کے سربراہ کرنل علی رضا شہرکی کے قتل کے ایک دن بعد اہل خانہ کو بتائے اور ملاقات کرائے بغیر عمل میں لائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق نور احمد کو 2020 میں مشہد میں منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس شہر کی انقلابی عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔

 واضح رہے کہ ایران کی جیلوں میں گزشتہ پانچ دنوں میں دو خواتین سمیت اب تک 15 بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز