جمعه, اپریل 25, 2025
Homeخبریںمصر : سیاحوں کی بس پر بم حملہ، 17 افراد زخمی

مصر : سیاحوں کی بس پر بم حملہ، 17 افراد زخمی

قاہرہ(ہمگام نیوز)مصر کے شہر جیزہ میں تاریخی سیاحتی مقام اہرام ِ مصر کے نزدیک اتوار کو عظیم عجائب گھر کے سامنے سیاحوں کی ایک بس کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔مصر کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں زیادہ تر غیرملکی سیاح ہیں اور ان میں جنوبی افریقا کے شہری بھی شامل ہیں۔ایک عینی شاہد نے بتایا ہے کہ بم پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا تھا لیکن اس میں کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔بم دھماکے کے بعد بس کی سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔دھماکے سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں اور وہ سڑک پر بکھرے پڑے تھے۔جیزہ میں اہرامِ مصر کے نزدیک دسمبر میں بھی سیاحوں کی ایک بس کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں تین ویت نامی سیاح اور ان کا مصری گائیڈ ہلاک اور دس افراد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز