منیا(ہمگام نیوز) مصر کے صوبہ منیا میں ہفتے کے روز ایک مسافر ٹرین حادثہ پیش آیا جس میں 20 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک لوکوموٹو نے قاہرہ جانے والی ٹرین کے پیچھے سے ٹکر ماری۔

ٹرین کی دو بوگیاں قریب ہی موجود پانی کی نہر میں گر گئیں۔ حکام حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ یہ حادثہ ایک ماہ کے دوران پیش آنے والا دوسرا ٹرین حادثہ ہے، اور مصر میں ریلوے کا نظام اکثر بدانتظامی کا شکار رہا ہے جو ان حادثات کی ایک بڑی وجہ ہے۔