قاہرہ (ہمگام نیوز) مصر نے گیزہ کے اہرام کے قریب دنیا کا سب سے بڑا قدیم تہذیبی میوزیم Grand Egyptian Museum عام لوگوں کے لیے کھول دیا۔ تقریباً دو دہائیوں کے بعد مکمل ہونے والا یہ منصوبہ مصر کی تاریخ اور سیاحت کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
میوزیم میں فرعون توتنخامن کی مقبِرہ سے ملنے والی تمام اشیاء پہلی مرتبہ ایک جگہ مکمل طور پر نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں۔ ان میں سونے کے نوادرات، شاہی فرنیچر اور دیگر تاریخی خزانے شامل ہیں۔
مصری حکام کا کہنا ہے کہ یہ میوزیم ملک کی سیاحت اور معیشت کو مضبوط بنانے میں بڑا کردار ادا کرے گا۔ افتتاح کے بعد بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد کی توقع کی جا رہی ہے۔















