تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مغربی مقبوضہ بلوچستان میں مشرقی مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والا نوجوان قتل۔
تفصیلات کے مطابق شہید ہونے والے نوجوان کا تعلق مشرقی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے دشت سے بتایا جاتا ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وہ مزاہمتی تنظیم سے منسلک تھے تاہم اب تک کسی بھی تنظیم نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
ذرائع نے ہمگام نیوز کو بتایا کہ وہ کل اپنے گھر سے نکلے جس کے بعد واپس نہیں لوٹے۔ آج ان کی تلاش شروع ہوئی تو درگس ڈیم کے پاس ان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی۔ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔ نوجوان کا موٹرسائیکل بھی جائے وقوعہ سے برآمد ہوگئی ہے جس سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ حملہ آوروں کا مقصد ان کو قتل کرنا ہی تھا۔
واضح رہے کہ پچھلے کئی مہینوں کے دوران مشرقی مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بلوچ قومی تحریک سے جُڑے جہد کار اور مزاہمتی تنظیموں کے دوست مغربی بلوچستان میں حملوں کی زد میں آکر شہید ہورہے ہیں جو یقناً تنظیموں کی قیادت کے لئے لمحہ فکریہ ہونا چاہئیے۔