پہرہ ( ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں پولیس کی فائرنگ سے تین بلوچ نوجوان شہید ہوگئے۔
ـ تفصیلات کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پہرہ/ایرانشہر میں قابض ایرانی پولیس نے فائرنگ کرکے تین بلوچ نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
پولیس کی کاروائی میں پہرہ اسدآباد کے رہائشی دو سگے بھائی مہدی اور محمد ولد امیر پوریان مارے گئے۔ دونوں بھائیوں کے قریبی رشتہ داروں نے بتایا کہ وہ غیر مسلح تھے۔
پولیس کی اس بربریت میں ایک بلوچ نوجوان دانیال براھوی ولد قادر براھوی بھی فائرنگ کے دوران شہید ہوگئے۔


