دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںمغربی مقبوضہ بلوچستان میں ٹریفک حادثے نے 28 افغان شہریوں کی جان...

مغربی مقبوضہ بلوچستان میں ٹریفک حادثے نے 28 افغان شہریوں کی جان لے لی

زاھدان (ہمگــام نیوز)اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مغربی مقبوضہ بلوچستان میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں کم از کم 28 افغان شہری جانبحق ہوگئے تاہم ایرانی سرکاری عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات ، 14 نومبر کو ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 28 افغان جانبحق اور 26 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق ، زاہدان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ فیروز رشیدی نے بتایا کہ یہ ٹریفک واقعہ آج صبح ڈھائی بجے کے لگ بھگ بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان میں سراوان خاش شاہراہ پر پیش آیا۔
رشیدی نے مزید کہا کہ افغان شہریوں کو لے جانے والی دو گاڑیوں کا آپس میں خوفناک تصادم ہوا جو غیر قانونی طور پر ایرانی سرحد میں داخل ہوئی تھیں۔

انہوں نے تصدیق کی کہ حادثے کی سنگینی کی وجہ سے ایک ہی لمحے میں دونوں گاڑیوں میں سوار 28 مسافر جانبحق اور 26 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر خاش کے امام خمینی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ، ایران ٹریفک کی حفاظت کے معاملات میں دنیا کے غیر محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے ، پچھلے سال ٹریفک حادثات میں 17،000 سے زائد افراد سڑکوں اور شاہراہوں پر مختلف حادثات کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن گئے جن کی خاصی تعداد مغربی مقبوضہ بلوچستان میں پیش آئیں۔
دریں اثنا سیاسی و سماجی تجزیہ کاروں کا سوشل میڈیا میں کہنا ہے کہ آئے روز ٹریفک حادثات میں بلوچستان کی زمین کسی جہنم سے کم نہیں، یہ ایک انسانی المیہ ہے۔ اس کا مطلب موت کی ثقافت ایک معاشرے پر حاوی ہے۔ انسانیت کے خلاف جرم کا انکشاف ہے کیونکہ سڑکیں اتنی خستہ حالی کا شکار ہیں جیسے موت کا فرشتہ ہر روز سرزمین بلوچستان میں رقصاں ہے۔
جانبحق نوجوان افغان مرد بلوچستان کے راستے زمین پر جنت تلاش کرنے کی امید لگائے بہتر مستقبل اور روز گار کی تلاش میں یورپ جانا چاہتے تھے، لیکن بد قسمتی سے ٹریفک حادثے میں اپنی جان گنوا بیٹھے۔ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز