سه شنبه, دسمبر 24, 2024
Homeخبریںمغربی مقبوضہ بلوچستان کی 74 فیصد شہری آبادی غربت کی لکیر سے...

مغربی مقبوضہ بلوچستان کی 74 فیصد شہری آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں : علیم یارمحمدی

 

دزاپ ( ہمگام نیوز) ایرانی مقبوضہ بلوچستان سے تہران پارلیمنٹ میں دزاپ/زاھدان کے عوامی نمائندے جناب علیم یارمحمدی نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں 74 فیصد رہائشی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔
ـ
یارمحمدی نے مزید کہا کہ بلوچستان کی 70 فیصد سے زیادہ آبادی ٹیلی مواصلات کی خدمات سے محروم ہیں اور ان میں سے بیشتر مستقل ملازمت نہ ہونے کی صورت میں جز وقتی طور پر کام کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسی صورتحال کی وجہ سے مغربی بلوچستان کے بیشتر باشندے کرونا بحران میں بھی بے روزگاری اور غربت کی وجہ سے روزی روٹی کی تلاش میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ـ
یارمحمدی نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ کرونا بحران میں مستقل ملازمتوں کے بغیر لوگوں کی مدد کرنے میں ناکام رہی ہے تاکہ کورونا وائرس بلوچستان میں پھیل سکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز